اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں پارلیمنٹ اور دفاع مقدس کے زیر عنوان پہلی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض ممالک عراق میں سرگرم عمل داعش دہشتگرد گروہ کی حمایت کررہے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے ملت عراق کی مدد کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہوئے دہشتگردوں کی پیش قدمی کو روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ اب بھی عراق میں دہشتگردی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال باقی ہے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض ممالک داعش کے خلاف اتحاد کے حربے سے غلط فائدہ اٹھارہے ہیں جو محض ایک سیاسی چال ہے اور علاقے کے لئے خطرناک آفت ہے۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے حالیہ دورہ عراق اور اس ملک کے علاقہ کردستان کے دوروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکام دہشتگردی کے خلاف ملت عراق کی بروقت حمایت پر ایران کی مدد کی قدردانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کی اعلی توانائي رکھتی ہیں اور انہوں نے شدید ترین بحرانوں میں خطروں کا مقابلہ کرکے امن و امان قائم کیا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ دفاع مقدس کا موضوع ملت ایران کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے اور مسلح افواج نے دشمنوں کو ایران کے خلاف کسی بھی طرح کے جارحانہ خیالات سے باز رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲